Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: 82 صنعتوں کو کام کی مشروط اجازت

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2020 06:16am

کراچی :سندھ میں مزید بیاسی صنعتوں کو کام کی اجازت دے دی گئی، تقریبا ایک ماہ بعد صنعتیں کھلنے کے بعد مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزدور کہتے ہیں دیہاڑی ملے گی تو گھر کا چولہا جلے گا۔

کراچی کی صنعتوں میں آج مشینوں کا شورجاری ہے،  سندھ حکومت نے مزید بیاسی فیکٹریوں کو کام کرنیکی اجازت دے دی۔ایس او پیز پر سختی سے عمل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ملازمین کے لئےسینی ٹائزر گیٹس، اسپرے، ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی ہے۔

کئی روز بعد صنعتیں کھلنے پر مزدور خوش ہیں۔  وہ کہتے ہیں دیہاڑی ملے ، گی تو گھر چلے گا۔

  تمام صنعتوں کو ایس او پیز پر سختی سے  عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے  مزدروں کو بھی چاہیئے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔